نیویارک،7 دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)نوواک جوکووچ اور ان کے کوچ بورس بیکر نے تین سیشن میں 6 گرینڈسلیم خطاب جیتنے کے بعد اب الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جوکووچ نے کل فیس بک پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے مل کر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جس مقصد کو لے کر ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وہ مکمل ہو چکا ہے،میں نے ان کے تعاون، ٹیم ورک، عزم اور لگن کے لئے ان کا شکریہ اداکرتا ہوں۔جوکووچ 12گرینڈسلیم سنگل خطاب جیت چکے ہیں جبکہ راجر فیڈرر نے 17، پیٹ سمپراس اور افیل نڈال نے 14خطابات جیتے ہیں۔جوکووچ نے 12میں سے 6خطاب بیکر کے ساتھ جیتے۔